Description
An impressive Story of a Common Man. Although, money and fame can’t buy inner peace.
یہ وہ ناول ہے جو چھ سال پہلے جب سنڈے میگزین میں چھپتا تھا تو میں اس کے صفحے سنبھالتی تھی۔ اس کے لفظ بار بار پڑھتی تھی۔ پری زاد اپنے نام کے بالکل برعکس ایک بدشکل مگر ایک خوبصورت انسان تھا جو محبت کے تیز دھار دھاگوں میں الجھ الجھ کر خود کو زخمی کرواتا رہا۔۔۔ ایک شخص جو وفا سے بندھا تھا۔ کوئی محبت آخری نہیں ہوتی، تو اس کی زندگی میں بھی چار پانچ محبتیں تھیں۔ ناہید سے شروع ہوئی کہانی کبھی دبئی کی ایک اینکسی میں پڑے پیانو سے غمگین دھنیں برآمد کرتی ہے تو کبھی یہی پری زاد ایک قبرستان کے گھپ اندھیرے میں بیٹھا زندگی کے معنی سیاہ ستاروں میں تلاشتا ہے۔پری زاد اپنی محبت کے باغ میں صحرا ہو گیا۔ یہ وہ کہانی ہے جسے کبھی میں اپنی کہانی کہتی تھی۔۔۔ اب جو یہ نظر آئی ہے تو کتنی بھولی بسری یاد لگتی ہے اور اس سے جڑے لوگ بھی
Reviews
There are no reviews yet.