Description
مرزا صاحباں پنجابی ادب کے خزاے میں سے محبت کی ایک سچی اور لازوال داستان ہے جس کو نظم کی شکل دے کر شاعر پیلو نے شہرت دوام حاصل کی۔ مرزا صاحباں پنجابی کی چار کلاسیکی رومانوی کہانیوں میں سے ایک ہے۔ باقی تین ہیر رانجھا، سسی پنوں اور سوہنی ماہیوال ہیں۔ مرزا کی تاریخ پدائش 28 مارچ 1586ء بتائی جاتی ہے اور صاحباں اس سے ایک سال چھوٹی تھی ،۔ مرزا صاحب کے قصے کو حافظ برخوردار اور دمدھرداس نے منظوم لکھا ہے۔ حافظ برخوردار کی کہانی دانا باد کی مہری لانگی نامی خاتون سے شروع ہوتی ہے جو نوشوھ پیر کی خانقاہ پر اپنے بیٹے کی لمبی زندگی کی دعا مانگتی ہے۔ مرزا دانا باد کا کھرل تھا جو اپنے نانکے کھیوے میں پلا بڑھا تھا۔
Reviews
There are no reviews yet.