یہ آیاتِ نحل ہمیں سکھاتی ہیں کہ جیسے گوبر اور خون کے درمیان سے پاکیزہ چیز نکل سکتی ہے ‘ اور جیسے انگور اور کھجور سے ناپاک شے بن سکتی ہے ‘ ویسے ہی شہد کی مکھی کے راستوں کو مشکل بنانے والی چیزوں کا صحیح یا غلط استعمال آپ کے ہاتھ میں ہے. مگر اتنا یاد رکھئے گا ‘ کہ جو آپ کے نصیب میں ہے ‘وہ آپ کو ضرور ملے گا۔ چاہے حرام سے ‘ چاہے حلال سے۔ لیکن اگر آپ اس کو حرام سے لینے کی کوشش کریں گے ‘ تو الله آپ کے حلال کی لذت لے لے گا. کچھ میاں بیوی پسند کی شادی کے باوجود بڑی ناخوش زندگی گزار رہے ہوتے ہیں‘ کبھی سوچا ہے کیوں؟ کیونکہ وہ شادی سے پہلے سب حرام سے لے چکے ہوتے ہیں‘ جو بعد میں ان کو مل ہی جانا تھا‘ اس لئے ان کے حلال کی مٹھاس ختم ہو جاتی ہے۔ آپ کسی کے ساتھ ‘ بھلے اپنے منگیتر کے ساتھ ہی سیل فون پہ انوالوڈ ہیں‘ تو اتنا یاد رکھیں کہ محرم اور نا محرم کے قوانین آپ کی دلیلوں اور حیلوں بہانوں سے بدل نہیں جائیں گے۔ جو غلط ہے ‘ وہ غلط ہے۔ آپ جتنا حرام لیں گے ‘ اتنا اپنے حلال کو کھوتے جائیں گے۔
Reviews
There are no reviews yet.